بار بار آنے سے انکار کرتی بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان میں آ کر انتظامات کس طرح کے لگے ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ مین بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی تاہم سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا جو کہ مقامی وقت کے مطابق دو پہر دو بجے شروع ہو گا ۔، بنگلہ دیشی کرکٹ حکام نے پاکستان میں انتظامات کو مثالی قرار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقاتیں بھی جاری ہیں کیونکہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن اور سی ای او نظام الدین لاہور میں ہی موجود ہیں ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور سی ای او وسیم خان نے بی سی بی کے صدر اور سی ای او سے ملاقات کی ۔ دونوں بورڈز کے ہم منصب نے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جس دوران مستقبل میں تعاون پر اتفاق کیا گیاہے ۔بورڈ حکام کے درمیان مستقبل میں تعلقات مثالی رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے ۔
ملاقات کے درمیان پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان آئندہ سیریز سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ، بنگلہ دیشی کرکٹ حکام نے پاکستان میں انتظامات کو مثالی قرار دیا ۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے اور پاکستان کو 142 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے پانچ وکٹوں کے ہی نقصان پر آخری اوور میں عبور کر لیا جس میں شعیب ملک 58 سکور کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ احسان علی 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔