‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان بھی میدان میں آگئیں

‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان بھی میدان میں آگئیں
‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان بھی میدان میں آگئیں

  



کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کےمقبول ترین ڈرامے ’میرےپاس تم ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عائزہ خان نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں زبردست دھماکہ ہوگا اور آپ کے دلوں میں بس جائے گی۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق بلاک بسٹرڈرامہ سیریل’’میرےپاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کا پورےپاکستان کو بےصبری سےانتظار ہیں ، آخری قسط دیکھنے کیلئے کراچی کے سینما گھروں میں ٹکٹوں کی سیل بھی جاری ہے۔پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط دھماکے دار ہوگی اور ہمیشہ کیلئے آپ کے دل میں گھر کر جائے گی۔

خیال رہے اے آر وائی ڈیجیٹل کا شاہکار میرے پاس تم ہو اپنے منفرد موضوع اور ڈائیلاگز کی وجہ سے عوام میں مقبولیت کا حامل ہے، عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جاندار اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے کے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اےآروائی ڈیجیٹل سمیت پاکستان بھر کے سینماگھروں میں نشر ہوگی، سب سے پہلےاےآروائی زیپ کی ایپلیکشن پردیکھاجاسکے گا۔

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : تفریح