آپ کا تنخواہ پر گزارا ہوجاتا ہے؟ اس سوال پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کیا جواب دیا؟

آپ کا تنخواہ پر گزارا ہوجاتا ہے؟ اس سوال پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس ...
آپ کا تنخواہ پر گزارا ہوجاتا ہے؟ اس سوال پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کیا جواب دیا؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اور بھی مشکل بنا دی ہے جبکہ آٹے کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے جس کے باعث غریب آدمی کی پہنچ سے آٹا بھی آہستہ آہستہ دور ہو تا چلا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جب مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے صحافی نے پریس کانفرنس سے کے دوران سوال کیا کہ ” کیا آپ کا تنخواہ پر گزارا ہو جاتاہے ؟ “ تو آگے سے انہوں نے اپنی نشست سے اٹھتے ہوئے نہایت ہی دلچسپ جواب دیا اور وہاں سے چلی گئیں ۔فردوس عاشق اعوان صحافی کا سوال سن کر مسکرائیں اور کہنے لگیں کہ ” کسی کا نہیں ہوتا ، فکر نہ کرو ، یہی سننا چاہتے تھے “ ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہوگئی ہے مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چھوٹے تاجروں نے میرا بہت ساتھ دیا اعتماد نہ ہونے کے سبب پہلے چھوٹے تاجر ٹیکس کم دیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے ساتھ ہی معاشی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے لیے کوشش کررہے ہیں، ہم نے وزیر اعظم ہاوس اور وزیر اعظم آفس کا خرچہ 30 سے 40 فیصد کم کیا، آج میں اپنے گھر کا خرچ خود اٹھاتا ہوں، خزانے سے نہیں لیتا، مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گھر کا خرچ پورا نہیں ہوتا، بیرون ملک گیا تو سابق حکمرانوں کے خرچوں سے کم خرچہ کیا، پاک فوج نے پہلی بار اپنا خرچ کم کیا۔

مزید : قومی