وہ ملک جہاں مسلمان خواتین کیلئے حجاب کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنادیا گیا

وہ ملک جہاں مسلمان خواتین کیلئے حجاب کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنادیا گیا
وہ ملک جہاں مسلمان خواتین کیلئے حجاب کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنادیا گیا

  



گلاسگو(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی علاقے سکاٹ لینڈ کی پولیس فورس نے مسلم خواتین کیلئے حجاب کو یونیفارم کا حصہ بنادیا گیا۔سکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فورس کو مزید ہم آہنگ اور مسلم کمیونٹی کی خواتین کو پولیس میں ملازمت کیلئے راغب کرنا ہے۔انڈیپنڈنٹ نیوز کے مطابق پولیس کو امید ہے کہ اس اقدام سے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی پولیس میں شمولیت میں عدم دلچسپی ختم ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل سکاٹ لینڈ پولیس نے مسلمان خواتین اہلکاروں کو حجاب کی مشروط اجازت دے رکھی تھی تاہم اس کیلئے انہیں باقاعدہ اپنے اعلیٰ حکام سے اجازت لینا پڑتی تھی۔میٹروپولیٹن پولیس نے2001میں بھی حجاب کو عارضی طور پر پولیس کی وردی کا حصہ بنایا تھا تاکہ فورس میں مختلف مذاہب اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنایاجاسکے۔

اپنے ایک بیان میں چیف کانسٹیبل فل گورملے نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کااعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ، مسلمان اوردیگر کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والوں کو پولیس افسران اور سٹاف کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا دیگر کئی عوامی اداروں کی طرح وہ بھی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں کہ ان کے ادارے میں مختلف کمیونٹیز کو خدمات سرانجام دینے کا موقع ملے۔ا مید ہے اس اقدام سے مختلف کمیونٹیز کو ایک ساتھ کام کرنے اور باہمی رواداری کوفروغ دینے کا موقع ملے گا۔

مزید : بین الاقوامی /برطانیہ