فیصل واوڈا پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ، پی ٹی آئی کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

فیصل واوڈا پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ، پی ٹی آئی کیلئے پریشان کن خبر آ ...
فیصل واوڈا پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ، پی ٹی آئی کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل انکشاف ہوا تھا کہ فیصل واوڈ نے الیکشن کمیشن میں اپنی دوہری شہریت کے حوالے سے غلط حلف نامہ جمع کرایا تھا۔

مزید :

قومی -