پاکستان کا وہ معروف سیاستدان جو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گیا، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

پاکستان کا وہ معروف سیاستدان جو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ...
پاکستان کا وہ معروف سیاستدان جو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گیا، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی، بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

چینل کے مطابق تقریب میں پاکستان کی جانب سے کسی نے سرکاری سطح پر شرکت نہیں کی، تقریب بغیر مہمان خصوصی کے شروع کی گئی تھی۔واضح رہے کہ 26 جنوری کے موقع پر بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔

اس سے قبل 2016 میں ن لیگ کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ ”محمود اچکزئی نے مودی کے بیان پر کوئی ردعمل کیوں نہیں دیا؟، انہوں نے محمود اچکزئی سے مزید سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ”وہ بتائیں ایسا کون سا سماج دشمن ہے جو ایجنسیز سے تنخواہ دار ہیں ؟“۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد