میچ شروع ہونے سے صرف ایک منٹ قبل قذافی سٹیڈیم میں کیا ہونے لگا؟ پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے ’لاہور نیوز‘ کے مطابق قذافی ٹیڈیم کے گردونواح میں بوندا باندی ہونے کے علاوہ چونگی امر سدھو، نشتر کالونی اور کوٹ لکھپت میں بھی بوندا باندی شروع گئی ہے اور اگر یہ بوندا باندی اسی طرح جاری رہی یا تیز بارش کی صورت اختیار کر گئی تو میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جا رہا ہے جس میں بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔