شیخ رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بکواس کیو ں قراردیا؟

شیخ رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بکواس کیو ں قراردیا؟
شیخ رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بکواس کیو ں قراردیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ایک بکواس رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ٹرانسپیرنسی جھوٹ کی آماجگاہ ہے کیونکہ ریلوے میں متعدد منصوبوں پر کام ہوا لیکن کسی میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا وہ کسی کی بھی ایمانداری کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن عمران خان کی دیانت داری کی قسم کھاسکتا ہیں۔وہ ایماندار شخص ہیں اور ہر مسئلے سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سولہ ماہ میں جو مسائل ہمیں ملے اتنے کسی حکومت کو نہیں ملے۔شیخ رشید نے کہا مانتا ہوں کہ ہم آٹے اور چینی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل نہیں کرسکے۔مہنگائی ہے، غلطیاں ہوئی ہیں انہیں درست کریں گے۔عمران خان نے جتنی محنت کی ہے اتنا نتیجہ نہیں نکلا۔


تفصیلات کے موقع پر شیخ رشیدنے مغلپورہ ڈرائی پورٹ پرنئی فریٹ ٹرین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے، سی پیک کےخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ایم ایل ون ہرصورت مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا ایم ایل ون نہیں بنتا تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا،شیخ رشید نے کہا ان کی زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے اس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔اس منصوبے سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ فریٹ ٹرینوں پرٹریکرنصب کیے جائیں گے۔ ایم ایل ون انقلابی اقدام ہے،حکومت اسے مکمل کرےگی،انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ میں 5 ڈرائی پورٹس کھولنے جارہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ منتخب لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹی بنا دی جائے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے، چینی دو روپے کم ہوئی ہے منگل کو کابینہ کے اجلاس میں مزید کم کرواں گا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار چینی کی ملز کے مالکان ہیں۔آئی ایم ایف مجبوری ہے،ضروری ہے،کوئی اور چھ ارب ڈالرز دے دیتا تو وہاں نہ جانا پڑتا۔انہوں نے کہا مسائل میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

شیخ رشید نے کہاشہباز شریف کی ابھی یہاں کوئی ضرورت نہیں ہے، اسے مزے کرنے دیں ۔انہوں نے وہاں جاکر چند ہیٹس اور کوٹ ہی خریدے ہیں اور کچھ نہیں کیا۔شیخ رشید نے کہا 2020 الیکشن کا نہیں بلکہ ترقی کاسال ہوگا۔

مزید :

قومی -