شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر سالی سے شادی کر لی لیکن اس کے بعد اس نے اپنی بیٹی کے ساتھ کیا کیا ؟ سن کر شیطان کے بھی کانپ اٹھے

شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر سالی سے شادی کر لی لیکن اس کے بعد اس نے اپنی ...
شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر سالی سے شادی کر لی لیکن اس کے بعد اس نے اپنی بیٹی کے ساتھ کیا کیا ؟ سن کر شیطان کے بھی کانپ اٹھے

  



چونیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن )چونیاں میں سنگدل باپ نے اپنی دوسری بیوی سے مل کر اپنی 8 ماہ کی بچی کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنادی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیاہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم شریف نے اپنی پہلی اہلیہ نبیلہ کو طلاق دے کر اپنی سالی زینب سے شادی کی اور دونوں بہنوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ شریف کی پہلی بیوی سے پیدا ہونے والی بیٹی کی عمر 8 ماہ تھی جو اکثر بیمار رہتی تھی، ملزم نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر بچی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور لاش گھر کے صحن میں دبادی۔پولیس کے مطابق ہمسایوں کی اطلاع پر جب ملزم شریف کے گھر کارروائی کی گئی تو صحن سے نومولود کی لاش برآمد کی گئی۔پولیس نے ملزم شریف اور اس کی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : جرم و انصاف