پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی 20،صدر مملکت اہلیہ کے ہمراہ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی 20،صدر مملکت اہلیہ کے ہمراہ میچ ...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹی 20،صدر مملکت اہلیہ کے ہمراہ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صد رمملکت عارف علوی اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صدر عارف علوی اپنی ا ہلیہ کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم پہنچے ہیں جہاں وہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی، بی سی بی سربراہ نظم الحسن اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم گیارہ سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے آئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوا تھا جس میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔
آج بنگلہ دیشی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے اوراس وقت بنگلہ دیش نے چار وکٹوں پر ایک سو پندرہ رنز بنا لئے ہیں جبکہ اٹھارواں اوور جاری ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -