آٹا اور چینی بحران کن کی وجہ سے ہے ؟ فواد چوہدری نے ذمہ دار ن لیگ یا پیپلز پارٹی کو قرار نہیں دیا بلکہ ۔۔
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )جو حکومتیں وکلاءسے نہیں ڈرتیں ان کو گھر جانا پڑتاہے ، وکلاءمیں جمہوری عمل میں سب سے زیادہ موثر ہے ، آٹا چینی بحران صوبائی حکومتوں کی وجہ سے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ہم نے عوام کے ساتھ سیاسی نہیں ذاتی تعلق بنایاہے ، آٹا اور چینی بحران صوبائی حکومتوں کی وجہ سے ہے ، صوبائی حکومتیں اپنے معاملات درست کر یں تو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ مراد علی شاہ کون سے کامیاب ہیں ، بہتری کیلئے سب کو کردار اد ا کرنا ہو گا ، مسئلہ کشمیر پر بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہاہے ۔