شاندار اننگز کھیلنے پر بابراعظم کو کتنے ایوارڈز ملے اور انہوں نے کیا دلچسپ گفتگو کی؟ جان کر مداحوں کی خوشی کی حد نہ رہے

شاندار اننگز کھیلنے پر بابراعظم کو کتنے ایوارڈز ملے اور انہوں نے کیا دلچسپ ...
شاندار اننگز کھیلنے پر بابراعظم کو کتنے ایوارڈز ملے اور انہوں نے کیا دلچسپ گفتگو کی؟ جان کر مداحوں کی خوشی کی حد نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے ٹیم کو جیت دلانے والے بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دینے کے علاوہ بہترین آل راﺅنڈر اور سپرچارجڈ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ فارم میں ہوں اور 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میچ میں عمدہ کارکردگی پر ایوارڈز لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے میچ اور سیریز جیتنے پر اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے روائتی انداز میں کھیلتا ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، حارث رﺅف، شاہین آفریدی اور محمد حسنین نے اچھی باﺅلنگ کی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے وقت کپتانی کے بارے میں نہیں سوچتا بلکہ صرف بیٹنگ کے بارے میں ہی سوچتا ہوں، سینئر کھلاڑی بہت تعاون کرتے ہیں جبکہ جونیئر کھلاڑی بھی دئیے گئے پلان پر عمل کرتے ہیں جس کے باعث کپتانی میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی، کوشش کر رہے ہیں کہ ورلڈکپ سے پہلے پول بڑا کریں۔

مزید :

کھیل -