”میری کارکردگی کے پیچھے شعیب ملک کا ہاتھ ہے کیونکہ۔۔۔“ محمد حفیظ نے انتہائی دلچسپ بات کہہ دی

”میری کارکردگی کے پیچھے شعیب ملک کا ہاتھ ہے کیونکہ۔۔۔“ محمد حفیظ نے انتہائی ...
”میری کارکردگی کے پیچھے شعیب ملک کا ہاتھ ہے کیونکہ۔۔۔“ محمد حفیظ نے انتہائی دلچسپ بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایک سال بعد ٹی 20 سیریز بھی جیت لی ہے۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ اور کپتان بابراعظم نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد محمد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو شعیب ملک کی مرہون منت قرار دیدیا جنہوں نے پہلے میچ میں عمدہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو جیت دلائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ موقع ملنے پر رنز بناﺅں اور آج پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنے پر بہت خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا اور اعتماد ملا جنہوں نے پہلے میچ میں پرفارم کیا، اس لئے مجھے بھی اب پرفارم کرنا تھا۔

مزید :

کھیل -