شکست خوردہ بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
قومی ٹیم نے کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ کی عمدہ اننگز کی بدولت بنگلہ دیش کو شکست دی جبکہ پہلے میچ میں شعیب ملک کی اننگز نے انہیں فتح سے دور رکھا جس پر بنگلہ دیشی کپتان خاصے افسردہ ہیں جنہوں نے میچ ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اس کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میچ اور سیریز ہارنے کا بہت افسوس ہے، پاکستانی فاسٹ باﺅلرز نے بہت ہی شاندار باﺅلنگ کی، تمیم اقبال کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا البتہ تیسرے میچ میں بہتر کھیل پیش کریں گے۔