دادی کے انتقال کے بعد معروف پاکستانی ماڈل نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی ماڈل گرل سارہ بھٹی نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے یہ فیصلہ اپنی دادی کے انتقال کے ایک دن بعد کیا۔
فیس بک پر ایک پوسٹ میں سارہ بھٹی نے کہا کہ انہیں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران بے پناہ پیار ملا جس کیلئے وہ سب کی شکر گزار ہیں، اب انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، مستقبل میں ان کا یہ فیصلہ تبدیل بھی ہوسکتا ہے لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سارہ بھٹی نے کہا کہ وہ صرف سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں ،تاہم وہ مختلف پراجیکٹس پر کام کرتی رہیں گی ، ’ میں ایک فنکارہ ہوں اور میں کبھی بھی اداکاری، پینٹنگ، ماڈلنگ اور رائٹنگ نہیں چھوڑ سکتی۔‘
خیال رہے کہ ایک روز قبل سارہ بھٹی نے فیس بک پر ہی بتایا تھا کہ ان کی دادی کا انتقال ہوگیا ہے، اپنی دادی کی رحلت کے بعد ماڈل گرل نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔