پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 1572 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا 650 روپے مہنگا ہو کر 90 ہزار 900 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 558 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 77 ہزار 932 روپے کا ہوگیا ہے۔