وزیراعظم نے غیر ملکی میڈ یا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کے خلاف بڑا بیان دے دیا

وزیراعظم نے غیر ملکی میڈ یا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کے خلاف بڑا ...
وزیراعظم نے غیر ملکی میڈ یا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کے خلاف بڑا بیان دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کررہے ہیں،بھارت پرہندوانتہاپسندوں کاقبضہ ہے۔غیر ملکی میڈ یا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ آرایس ایس مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے،ان کا نظریہ جرمن نازیوں سے متاثرہے،آرایس ایس نظریے نے گاندھی کاقتل کیا۔عمران خان نے کہا کہ نریندرمودی آرایس ایس کالائف ممبرہے،یک ارب آبادی والاایٹمی ملک آرایس ایس نظریے کے زیراثرہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ افرادکامحاصرہ کیاہواہے،مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں نوجوانوں کواغواکیاگیا،کشمیرپاکستان اوربھارت کےدرمیان تنازعہ ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ اور اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنے کا کہا۔ان کاکہنا تھا کہ متنازع شہریت بل نے 20 کروڑبھارتی مسلمانوں کوخطرے میں ڈال دیا۔

مزید : قومی