خواجہ سراﺅں نے تھانے پر حملہ کردیا، پولیس اہلکار یرغمال

خواجہ سراﺅں نے تھانے پر حملہ کردیا، پولیس اہلکار یرغمال
خواجہ سراﺅں نے تھانے پر حملہ کردیا، پولیس اہلکار یرغمال

  



سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مشتعل خواجہ سراﺅں نے تھانے پر حملہ کردیا، پولیس اہلکاروں نے جان بچانے کیلئے تھانے کے دروازے بند کرلیے۔

سوات میں خواجہ سراﺅں نے تھانہ مینگورہ پر ہلہ بول دیا، خواجہ سراﺅں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، 24 خواجہ سراﺅں کو پولیس نے گرفتار کیا تو اس فریق کے خواجہ سرا مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانے پہنچ گئے۔ رپورٹ درج کرنے کے معاملے پر خواجہ سراﺅں اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر خواجہ سرا مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ خواجہ سراﺅں نے احتجاج کے دوران مینگورہ تھانے پراینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا جس کے باعث پولیس اہلکاروں نے جان بچانے کیلئے تھانے کے دروازے بند کرلیے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات