گاڑی کو حادثہ، ٹانگیں ڈیش بورڈ پر رکھ کر بیٹھی خاتون کا کیا بنا؟ جان کر آپ کبھی بھی ایسی غلطی نہ کریں

گاڑی کو حادثہ، ٹانگیں ڈیش بورڈ پر رکھ کر بیٹھی خاتون کا کیا بنا؟ جان کر آپ ...
گاڑی کو حادثہ، ٹانگیں ڈیش بورڈ پر رکھ کر بیٹھی خاتون کا کیا بنا؟ جان کر آپ کبھی بھی ایسی غلطی نہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ گاڑی میں پیسنجر سیٹ پر بیٹھ کر ٹانگیں ڈیش بورڈ پر رکھ دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانیہ ایک خاتون اس طرح سفر کر رہی تھی کہ گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا اور خاتون کا ٹانگیں ڈیش بورڈ پر رکھنا اسے ایسا مہنگا پڑ گیا کہ جان کر کوئی ایسی غلطی نہ کرے گا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ویلز کی رہائشی یہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی تھی جب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ٹانگیں ڈیش بورڈ پر ہونے کی وجہ سے اس کی کولہے کی دونوں ہڈیاں چور ہو گئی اور ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہڈیوں کو اتنا نقصان پہنچا ہے کہ اس کے اب اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہونے کے امکان کافی کم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ویلز کی خاتون پولیس اہلکار آئیان پرائس نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اس خاتون کے کولہوں کا ایکسرے پوسٹ کیا ہے تاکہ لوگ اس خاتون کی حالت دیکھیں اور ایسی غلطی کبھی نہ کریں۔ آئیان پرائس نے لکھا کہ ”یہ ایک خاتون مسافر کا ایکسرے ہے جو پیسنجر سیٹ پر ٹانگیں ڈیش بورڈ پررکھ کر سفر کر رہی تھی جس کی وجہ سے اسے خوفناک چوٹیں آئیں اوراس کے کولہوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ اگر آپ کسی شخص کو ڈیش بورڈ پر ٹانگیں رکھ کر سفر کرتے دیکھیں تو اسے یہ ایکسرے ضرور دکھائیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -