بھاری بھرکم نوجوان نے موبائل پر ویڈیو گیم کھیل کھیل کر 63 کلو وزن کم کرلیا

بھاری بھرکم نوجوان نے موبائل پر ویڈیو گیم کھیل کھیل کر 63 کلو وزن کم کرلیا
بھاری بھرکم نوجوان نے موبائل پر ویڈیو گیم کھیل کھیل کر 63 کلو وزن کم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرناجان جوکھوں کا کام ہے۔ گاہے سخت ورزش اور کڑی ڈائٹنگ بھی کام نہیں آتی مگر آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں موٹاپے کے شکار ایک نوجوان نے موبائل فون پر ویڈیو گیم کھیل کھیل کر اپنا وزن ساڑھے 63کلوگرام کم کر لیا ہے۔ ڈیلی سٹارکے مطابق اس نوجوان کا نام ٹومی مونک ہاﺅس ہے جس کا ایک وقت میں وزن 146کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گیا تھا۔ پھر اس نے معروف موبائل فون گیم ’پوکیمون گو‘ کھیلنی شروع کر دی۔
اس گیم میں کھلاڑیوں کو مختلف ٹاسک دیئے جاتے ہیں جنہیں پورا کرنے کے لیے انہیں طویل پیدل سفر کرنا پڑتا ہے اور مختلف مشقت والے کام کرنے پڑتے ہیں۔ ٹومی کا کہنا ہے کہ جب اس نے پوکیمون کھیلنی شروع کی اور اسے جو پہلا ٹاسک ملا اس میں اسے 3گھنٹے پیدل چلنا پڑا تھا۔ تب سے ہی میرے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہونی شروع ہو گئی اور اب تک میرا وزن ساڑھے 63کلوگرام کم ہو چکا ہے۔ اس سے قبل میں گھر پر ہی پڑا رہتا تھا اور میرا کوئی دوست نہیں تھا لیکن اس گیم کی وجہ سے میرے کئی بہترین دوست بھی بن چکے ہیں۔ اس گیم کے میری زندگی پر بہت مثبت اثرات پڑے ہیں اور اب میں ذہنی و جسمانی طور پر خود کو بہت مضبوط محسوس کرتا ہوں اور میں پہلے سے کہیں زیادہ خوش زندگی گزار رہا ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -