دنیا کا موٹا ترین بچہ کہلوانے والا یہ لڑکا اب کیسا دکھتا ہے؟ اتنا وزن کم کرلیا کہ دنیا حیران رہ گئی

دنیا کا موٹا ترین بچہ کہلوانے والا یہ لڑکا اب کیسا دکھتا ہے؟ اتنا وزن کم ...
دنیا کا موٹا ترین بچہ کہلوانے والا یہ لڑکا اب کیسا دکھتا ہے؟ اتنا وزن کم کرلیا کہ دنیا حیران رہ گئی

  



جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءکے صوبے ویسٹ جاوا کا ایک بچہ اس قدر موٹاپے کا شکار تھا کہ دنیا کا موٹا ترین بچہ کہلاتا تھا مگر اب اس نے اپنے وزن میں اتنی کمی کر لی ہے کہ دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 13سالہ لڑکے کا نام آریا پرمانا ہے جوبچپن سے ہی موٹاپے کا شکار تھا اور کم عمری میں ہی اتنا فربہ ہو گیا کہ اس کے لیے خود سے چلنا بھی ناممکن ہو گیا۔جب اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو لوگوں نے اسے دنیا کا موٹا ترین بچہ قرار دے دیا۔

10سال کی عمر میں اس کا وزن 190کلوگرام تک پہنچ گیا تھا مگر اب 13سال کی عمر کو پہنچ کر اس نے حیران کن طو رپر اپنے وزن میں 110کلوگرام کی کمی کر لی ہے۔ اس کے والدین اس کے موٹاپے پر بہت فکرمند تھے چنانچہ انہوں نے اس کے لیے ایک ٹرینر کی خدمات حاصل کیں جس نے اسے مختلف ورزشیں کروانی شروع کیں اور اس کو غذا ئیں تجویز کرتا رہا۔ اس کے علاوہ اس کی گیسٹرک سرجری بھی کروائی گئی۔ اس کے ٹرینر ایڈی رائے کا کہنا ہے کہ ”آریا شوگری مشروبات اور فاسٹ فوڈ کا عادی تھا۔ میں نے اس کے یہ کھانے چھڑوا کر اسے پھلوں اور سبزیوں کی عادت ڈالی اور باقاعدگی سے ورزش شروع کروائی۔ آریا فٹ بال کھیلنا چاہتا تھااور اس کے اسی شوق نے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں اس کی مدد کی۔ اس نے جس تیزی سے اپنا وزن کم کیا ہے میرے خیال میں وہ لوگوں کے لیے ’امید کی علامت‘ بن کر سامنے آیا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس