60 سال کی خاتون سے عشق لڑانے پر 22 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ

60 سال کی خاتون سے عشق لڑانے پر 22 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ
60 سال کی خاتون سے عشق لڑانے پر 22 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک 22سالہ نوجوان کو 60سالہ خاتون کی محبت میں گرفتار ہونے پر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اوراس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر آگرہ کے رہائشی اس نوجوان کو 60سالہ خاتون سے محبت ہوئی اور خاتون بھی اس سے محبت کرنے لگی۔ جب دونوں کے معاشقے کا چرچا ہوا اور بات خاتون کے شوہر اور بیٹے تک پہنچی تو انہوں نے اس نوجوان سے کہا کہ وہ خاتون سے تعلق ختم کر دے لیکن اس نے انکار کر دیا جس پر وہ باپ بیٹا پولیس کے پاس چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جب باپ بیٹا اس خاتون کو لے کر اعتمادالدولہ پولیس سٹیشن پہنچے، اسی وقت وہ نوجوان بھی اپنی فیملی کے ساتھ وہاں پہنچ گیا تاکہ دھمکیاں دینے پر باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا سکے۔ تھانے میں فریقین میں خوب جھگڑا ہوا اور وہاں اس نوجوان اور اس خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔ جب خاندان کے سمجھانے پر بھی نوجوان اور خاتون نہیں مانے تو پولیس نے نوجوان کے خلاف نقص امن کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ واضح ہے کہ مذکورہ خاتون 7بچوں کی ماں اور پوتے پوتیوں والی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس