بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ آپ بھی جانئے

بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ آپ بھی جانئے
بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ آپ بھی جانئے

  



لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج (25 جنوری کو) اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

بختار بھٹو زرداری کی پیدائش اس وقت ہوئی جب بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی بار وزیر اعظم بنی تھیں ، بختاور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ جدید دنیا میں کسی وزیر اعظم کے گھر پیدا ہونے والی پہلی بچی تھیں۔ وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، ان کے چھوٹے بھائی بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’ آپ میرے لیے طاقت کا ذریعہ ہیں، آپ ہی وہ پہلی شخصیت ہوتی ہیں جو مجھے ہیجانی صورتحال میں دیکھ کر سب سے پہلے کال کرتی ہیں، اور آپ ہی وہ ہیں جو ہم سب کے چہروں پر ہمیشہ مسکراہٹ لاتی ہیں، آپ کیلئے بہت سا پیار۔‘

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /لاڑکانہ