وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ کپتان بابر اعظم بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سرفراز کی کمی ٹی ٹوئنٹی میں شدت سے محسوس ہو رہی ہے کیونکہ وہ ڈومیسٹک میں پرفارم بھی کر رہا ہے ،انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بطور کپتان ٹیم میں واپس آجانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کا ٹیم میں واپس آنا خوش آئند ہے ،یہ وہی کمبی نیشن بنتا جا رہا ہے جو پہلے تھا ،پہلے اس کمبی نیشن کو چھیڑنا ہی نہیں چاہیے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں سرفراز کی کمی ہے ،اگر وہ واپس ٹیم میں آ جاتے ہیں تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا جا سکتا ہے ۔