ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 21سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بنایا جس سے خاتون زخمی ہوئی ،جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید : قومی