چوہدری شجاعت کا مولانا عبدالغفوری حیدری سے ٹیلی فونک رابطہ، صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چوہدری شجاعت کا مولانا عبدالغفوری حیدری سے ٹیلی فونک رابطہ، صوبے کی سیاسی ...
چوہدری شجاعت کا مولانا عبدالغفوری حیدری سے ٹیلی فونک رابطہ، صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ اور سابق  وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا جمعیت علمائے اسلام  ف  کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ٹیلیفونک رابطہ، صوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

چوہدری شجاعت نےسابق ڈپٹی  چیئرمین سینٹ اورجمعیت علمائے اسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف ا مورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے ’آن لائن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے حالیہ بلوچستان کے سیاسی صورتحال کے امور پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس ضمن میں بھی مختلف زاویوں کاجائزہ لیا گیا کہ صوبے میں تحریک عدم اعتماد کی جو سیاسی فضاء موجود ہے اس میں کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا؟۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جائے گی جس کے بعد جواب اپنے باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر جو اس وقت ملک کو حالات کا سامنا ہے وہ کافی پریشان کن ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ ملکی معیشت کو بھی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ایسے صورتحال میں اہل اقتدار حق حکمرانی کھو چکے ہیں، ہم سمجھتے ہیں عوام کو ریلیف پہنچانے کے بجائے تکلیف پہنچانے والے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے خاتمے کا وقت آچکا ہے، موجودہ نظام دھاندلی کی کمزور اینٹوں پر کھڑا کیاگیا ہے جو کسی بھی وقت دھڑن تختہ ہوسکتا ہے، جمعیت علمائے ف اسلام اپنااصولی موقف روز اول سے بیان کر چکی ہے کہ عوامی مفادات کیلئے جہد مسلسل ہمارا آئینی اور جمہوری حق اور نصب العین ہیں۔