25 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا شوہر اور بھائی گرفتار
وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں 25 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے خاوند اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وہاڑی کی تحصیل میلسی کے تھانہ مترو کی حدود میں 25 سالہ آمنہ کو اس کے بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کیس کی ایف آئی آر زیر دفعہ 302/311 درج کی گئی ہے اور مدعی مقتولہ کے خاندان کے کسی فرد کی بجائے سرکار خود ہے تاکہ بعد ازاں خاندان کے دباﺅ یا کسی اور وجہ کی بنیاد پرکیس ختم نہ ہو سکے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔