سلیکٹڈ حکومت کا گھر جانا وقت کی ضرورت،ایمپائر کی انگلی بہت جلد اٹھنے والی ہے:اکرام اللہ دھاریجو

سلیکٹڈ حکومت کا گھر جانا وقت کی ضرورت،ایمپائر کی انگلی بہت جلد اٹھنے والی ...
سلیکٹڈ حکومت کا گھر جانا وقت کی ضرورت،ایمپائر کی انگلی بہت جلد اٹھنے والی ہے:اکرام اللہ دھاریجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ  جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا گھر جانا اب وقت کی ضرورت بن چکا اورسلیکٹڈ حکومت کو سلیکٹ کرنے والے خود سر پکڑ کربیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتےہوئے جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ لگتا ہے ایمپائر کی انگلی بہت جلد اٹھنے والی ہے،18 ماہ کی حکومتی کارکردگی ملک اورعوام کےلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے اورملک کادیوالیہ نکل چکاہے۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر خدشات ظاہر کرکے حکومت نے ایک اور یو ٹرن لیا ہے،رپورٹ پر خدشات ظاہرکرنے والے ماضی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کی مثالیں دیتے رہے ہیں،ماضی میں سلیکٹڈ وزیراعظم خود ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کو مستند قرار دے چکے ہیں۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے اپنی ناہلی کی وجہ سے اپنے سلیکٹر کو بھی پریشان کر کے رکھا ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے، پچاس لاکھ گھر بنانے کی باتیں کرنے والوں کو عوام دن رات بدعائیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کی نااہلی انتہا تک پہنچ چکی ہے، ظالم مسلط حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی جہنم بنادی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کا تسلسل ہے، پیپلز پارٹی نے ملک کو میگا ترقیاتی منصوباجات اور لوگوں کو بہتر روزگار کے مواقع دئیے جبکہ موجودہ حکومت میں جمہوریت دور تک نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ہی ملک کو ترقی کی راہوں پر لے جا سکتے ہیں۔