خاتون سمیت دو افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون سمیت دو افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
خاتون سمیت دو افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے لانڈھی یونس چورنگی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے دو افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے لانڈھی یونس چورنگی کےقریب گزشتہ روزموٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے، اس سلسلے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون زاہدہ ملزمان کا ہدف نہیں تھی، خاتون ٹھٹھہ کی رہائشی تھی،رشتہ داروں سے ملنے کراچی آئی تھی۔ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا پیش امام عبید الرحمان ہی ملزمان کا اصل ہدف تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی