اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان پر فردجرم کے لئے یکم فروری کی تاریخ مقرر

اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان پر فردجرم کے لئے یکم فروری کی تاریخ مقرر
اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان پر فردجرم کے لئے یکم فروری کی تاریخ مقرر

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی عدالت نے اینکر مرید عباس  قتل کیس میں ملزمان پر فردجرم کے لئے یکم فروری کی تاریخ مقرر کردی، مقتول کی بیوہ زارا عباس نے ملزم عاطف زمان کو سوری کہنے پر کھری کھری سنادی اور کہا میں کیا خدا بھی تمہیں معاف نہیں کرے گا۔

کراچی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران عاطف زمان کامرید عباس کی بیوہ سے سامنا ہوا، عاطف نے زاراعباس سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگتے ہوئے سوری کہا،جس پر زارا نے ملزم کو کھری کھری سنادی اور کہا میں کیا تمہیں خدا بھی معاف نہیں کرے گا، تو ملزم عاطف نے بولا جی!جانتا ہوں۔دوران سماعت فاضل جج نے وکلا صفائی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وکلا کے پیش نہ ہونے پرتیسری سماعت پر بھی فردجرم عائد نہیں کرسکے، آخری مہلت ہے ورنہ کیس کی پیروی کے لیے سرکاری وکیل فراہم کریں گے۔عدالت نے یکم فروری ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے دوران قتل استعمال ملزمان کی گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی