سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ سمیت ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سندھ کےضلع قمبر اور دادو میں 2بچے پولیو سے متاثر ہوئے جو کہ گزشتہ سال 2019 کے کیس ہیں، جبکہ ضلع سجاول میں بھی ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا جو کہ رواں سال سندھ کا دوسرا پولیو کیس ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق سندھ سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں دو پولیو کیسز 2019 کے جبکہ ایک 2020 کا ہے۔سندھ کے ضلع کمبر کا رہائشی 8 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی جسکا تعلق ایک کسان خاندان سے تھا،بچےنے پولیو کے حفاظتی ٹیکے نہیں لیے تھے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ بچے نے 7 پولیو کی خوراک لی تھیں۔