ترکی میں زلزلہ ،پاکستان نے ترک بھائیوں کو بڑی پیشکش کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان نے ترکی کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں معاونت کی پیشکش کردی ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوااور زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس اور صدر و وزیر اعظم پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے قیمتی جانوں کے نقصان پر ترک وزیر خارجہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں معاونت کی پیشکش کی۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے فیلڈ ہسپتال اور ریسکیو ٹیمیں بھجوانے کی بھی پیشکش کی۔