’ میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

’ میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، پاکستانیوں کے ...
’ میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام ہیرو ’دانش‘ کی موت کے ساتھ ہوچکا ہے، پاکستانی اس ڈرامے کے اختتام پر انتہائی افسردہ نظر آرہے ہیں ، ایسے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی پاکستانیوں کے دل کی بات کی ہے۔

ڈرامے کے اختتام کے بعد ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے اے آر وائی گروپ کو تاریخی ڈرامہ نشر کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈرامے کے لکھاری سمیت ساری کاسٹ داد کی مستحق ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر ایمازون اور نیٹ فلکس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ فواد چوہدری نے لکھا ’ میں ایک بار پھر ایمازون اور نیٹ فلکس سے کہتا ہوں کہ وہ پاکستانی فلم اور ڈرامے میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان میں انڈیا سے زیادہ بہتر دماغ موجود ہیں، ہمارا میوزک بھی ان سے کہیں اچھا ہے، اگر آپ پاکستان آئیں تو آپ کو افسوس نہیں ہوگا۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نیٹ فلیکس اور ایمازون کو پاکستان آنے کی دعوت دے چکے ہیں، وہ راکٹس اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہہ چکے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی