وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کو بڑی خوشخبری سنا دی
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کو بڑی خوشخبری سنا دی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں تحریک انصاف کے اراکین صوبائی ا سمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں غضنفر عباس،محمد علی رضاخان خاکوانی،مامون تارڑ،خواجہ محمد داؤد سلیمانی، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے،صوبائی وزراء راجہ بشارت،چوہدری ظہیر الدین اور رکن پنجاب اسمبلی سید عباس شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداراورہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے،ہمیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تھے، ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے،ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں،عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے،آپ کے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے، آپ کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے،اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے ملکرصوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے،پراپیگنڈا کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے،ہم ایک تھے،ہیں اورایک رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور