’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کی موت، لاہور کی خاتون کی حالت بگڑ گئی، ریسکیو والوں نے کس طرح جان بچائی ؟

’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کی موت، لاہور کی خاتون کی حالت بگڑ گئی، ریسکیو ...
’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کی موت، لاہور کی خاتون کی حالت بگڑ گئی، ریسکیو والوں نے کس طرح جان بچائی ؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہیرو دانش کی موت نے پاکستانیوں کو افسردہ کرکے رکھ دیا ہے ، دل کے مریضوں کیلئے اس ڈرامے کا اختتام بہت ہی بھاری ثابت ہوا ہے جس کی ایک مثال لاہور سے سامنے آئی ہے۔

لاہور کے علاقے آﺅٹ فال روڈ پر ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام پر ایک خاتون کا بلڈ پریشر لو ہوگیا جس کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔ گھر والوں نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس کے ریسکیورز نے فوری رپورٹ کیا اور خاتون کی جان بچائی۔

ریسکیو 1122 کے رجسٹر کے مطابق خاتون کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیا تھا جس پر انہیں ابلا ہوا انڈہ کھلایا گیا تو ان کی طبیعت فوری بحال ہوگئی۔

خیال رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام ہیرو دانش (ہمایوں سعید) کی موت کے ساتھ ہوا ہے، دانش کو دل کا دورہ پڑا اور وہ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

مزید : Breaking News /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور