وزیراعظم نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دے دیا

وزیراعظم نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دے ...
وزیراعظم نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دے دیا ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کے لیے مثبت تبدیلی بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریول ایڈوئزری میں تبدیلی سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔عمران خان نے مزید کہاکہ برطانیہ کی مثبت ٹریول ایڈوائزری سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مسائل، روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔

مزید :

قومی -