خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ خوفزدہ

خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ خوفزدہ
خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ خوفزدہ

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواکے اضلاع ،سوات ،صوابی، ایبٹ آباد ،کا  غان ویلی،گلیات ،روالہ کوٹ ،بونیر،شانگلہ،دیر بالا ،کوہستان اور مانسہرہ  جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی ،جہلم ویلی ،مظفر آباد ،باغ اورحویلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.2 ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ اس کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب5 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مانسہرہ -