شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے نواحی علاقے پنڈی جھونجہ میں شادی والے گھر میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ تین افراد گر کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں ٹینٹ لگاتے ہوئے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شامیانہ لگاتے ہوئے لوہے کا پول بجلی کی تاروںکے ساتھ ٹکرانے سے کرنٹ لگنے کے باعث تین مزدور جان بحق ہوگئے جبکہ تین مزدور کرنٹ لگنے کے باعث گر کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق فیصل آباد اور ایک کا تعلق جاتلاں سے بتایا جارہا ہے۔