فالودہ، چھابڑی اور پاپڑ والا کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں: چیئرمین نیب

 فالودہ، چھابڑی اور پاپڑ والا کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،بڑی ...
 فالودہ، چھابڑی اور پاپڑ والا کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں: چیئرمین نیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فالودہ، چھابڑی، پاپڑ والا کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، احتساب عدالتوں میں شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیے ہیں،بڑی مچھلیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم اور سٹریٹ کرائم میں فرق ہوتا ہے، وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لیے وقت درکار ہوتا ہے،کئی بارشواہد بیرون ملک سے بھی حاصل کرناہوتےہیں،احتساب عدالتوں میں شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیے ہیں، شوگر ، گندم سکینڈل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اُنہوں نےکہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کرپشن کو بڑی لعنت قرار دیا تھا، کرپشن فری پاکستان ہی نیب افسران کا ایمان ہے،مضاربہ کیس میں معصوم لوگوں کو لوٹاگیا، لوگوں کو بھاری منافع کی لالچ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی لوٹی گئی، مضاربہ کیس میں مفتی احسان اور ساتھیوں کو 10 سال کی سزا اور 10 ارب کا جرمانہ ہوا۔چیئرمین نیب نے کہاکہ اربوں روپے کے میگا کرپشن کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں احتساب عدالتوں میں دائر کی جائیں گی،چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم کی قومی خزانے میں واپسی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -