مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔

اجلاس میں اراکین سینیٹ اورقومی اسمبلی سے سینیٹ الیکشن پر رائے لیں گی، پی ڈی ایم تحریک پر بھی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد کے امور پر بھی بات ہوگی۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ، پارلیمنٹ سے استعفوں پر بھی رائے لی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -