الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے نتیجے میں سردخانے میں پڑا کیس نکل آیا، کائرہ 

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے نتیجے میں سردخانے میں پڑا کیس نکل آیا، کائرہ 
الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے نتیجے میں سردخانے میں پڑا کیس نکل آیا، کائرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے نتیجے میں سرد خانے میں پڑا کیس نکل آیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ تحریک عدم اعتمادکی نئی بات نہیں کررہے،پی ڈی ایم کے 26 نکات میں تحریک عدم اعتمادکاذکر ہے،ہم ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں بھی جا رہے ہیں ، پی ڈی ایم جماعتوں کو قائل کریں گے تحریک عدم اعتمادکاآپشن استعمال کرنا چاہئے، تحریک عدم اعتماد لانے پر دوستوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی 26 آپشنز کے ساتھ کھڑی ہے،آپشنز میں ایک استعفوں کاآپشن بھی تھا،استعفوں کے آپشن سے پیچھے نہیں ہٹے،یہ غلط بات ہے،جب ضرورت محسوس ہو گی استعفوں کا آپشن استعمال کریں گے،سینیٹ الیکشن پر جماعتوں کو راضی کیا۔