مبینہ مقابلہ، شیخوپورہ میں پولیس کے ہاتھوں دو بھائی مارے گئے

مبینہ مقابلہ، شیخوپورہ میں پولیس کے ہاتھوں دو بھائی مارے گئے
مبینہ مقابلہ، شیخوپورہ میں پولیس کے ہاتھوں دو بھائی مارے گئے

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک)فاروق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے، دونوں آپس میں سگے بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پرویز اور جنید احمد ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس میں زیر حراست تھے، گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے انہیں چھڑوا لیا تھا۔ڈی پی او مبشر میکن نے ملزمان کے فرار ہونے پر ایک سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبلوں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے اعوان بھٹیاں ناکے پر پولیس نے ملزمان کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، دونوں ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -