زرداری اورنوازشریف ماضی کے سیاسی کردار،تین سال بعد بھی کوئی چانس نہیں ،فوادچودھری

 زرداری اورنوازشریف ماضی کے سیاسی کردار،تین سال بعد بھی کوئی چانس نہیں ...
 زرداری اورنوازشریف ماضی کے سیاسی کردار،تین سال بعد بھی کوئی چانس نہیں ،فوادچودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کاکہناہے کہ زرداری اورنوازشریف ماضی کے سیاسی کردار ہیں،تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں ۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں ،پھر وقت گزر جاتا ہے اورنیا بیان آجاتا ہے الگے تین ماہ بہت اہم ہیں ،تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں ،زمانہ اوروقت آگے چلاگیاہے آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ گرداتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں ،پی ڈی ایم ایک دوسرے کی چوری بچانے کااتحاد ہے ،اپوزیشن اتحاد کی بنیاد غیراخلاقی اور غیرسیاسی تھی،اپوزیشن اتحاد کی پالیسیاں کسی نابالغ قیادت کی تھیں ۔

انہوں نے کہاکہ زرداری اورنوازشریف ماضی کے سیاسی کردار ہیں ،زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنا استعمال کرناتھا کرلیا،پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی ۔

فوادچودھری نے کہاکہ بلاول کی عدم اعتماد کی بات ایک اورناکامی ہے،نہ ستعفے نہ لانگ مارچ ہو گاسب اپنی تنخواہ پر کام کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -