حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پربلاول اتنے پر اعتماد ہیں اس کی وجہ وہ خودہی بتا سکتے ہیں ، عظمیٰ بخاری

حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پربلاول اتنے پر اعتماد ہیں اس کی وجہ وہ خودہی ...
حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پربلاول اتنے پر اعتماد ہیں اس کی وجہ وہ خودہی بتا سکتے ہیں ، عظمیٰ بخاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کاکہناہے کہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بلاول اتنے پر اعتماد ہیں اس کی وجہ وہ خودہی بتا سکتے ہیں ،حکومت کوغیبی مدد ہے اس لئے عدم اعتماد سینیٹ میں ناکام ہوئی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو لیگی رہنماعظمیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول کی رائے ان کا اپنابیان ہے پی ڈی ایم میں نہیں آیا، اپنی رائے کااظہار ہم پی ڈی ایم کے اجلاس میں دیں گے ،بلاول کابیان ایک رائے ہے اس کو اختلافات نہیں کہا جاسکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ فیصلوں کااعلان مولانافضل الرحمان ہی کریں گے،اس حکومت کوجانا ہوگا سسٹم ایسے ہی بہترہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -