سندھ ہائیکورٹ کاگٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کاحکم 

سندھ ہائیکورٹ کاگٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کاحکم 
سندھ ہائیکورٹ کاگٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کاحکم 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کاحکم دیتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی سے سبزیوں کے نمونے کے نتائج اور سیکرٹری زراعت سے جامع جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،پیش رفت رپورٹس پیش نہ کرنے پرعدالت متعلقہ حکام پر برہم ہو گئی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ مطلب یہ ہواکوئی اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہا،اتنا سنجیدہ معاملہ ہے کوئی محکمہ کام نہیں کررہا۔

عدالت نے فوڈ اتھارٹی سے استفسارکیاکہ گٹر کے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیںتو سبھی کا نقصان ہے ،بتائیں کتنے چھاپے مارے ،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت نے کہاکہ بتائیں کیا زہریلے پانی سے سبزیاں کنٹرول کیں ،کمیٹی بنا دی گئی موسم کی وجہ سے رکاوٹ ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اس سے موسم کاکیا تعلق ۔

ڈی سی کورنگی نے کہاکہ تین چار بار ایکشن لیا امن وامان کاہوتاہے ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ سندھ فوڈ اتھارٹی کیا کررہی ہے، ڈائریکٹر لیگل سندھ فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ ہم نے نمونے لئے جن کے نتیجے کے انتظار ہے ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آخر نمونوں کے نتائج میں اتنی تاخیر کیوں ۔

عدالت نے کہاکہ کیا ڈپٹی کمشنر ز کو کارروائی کیلئے عدالتی حکم کی ضرورت ہے؟ ،کیا سندھ فوڈ اتھارٹی ہمارے فیصلے کاانتظار کرے گی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ذمہ داری ادا کرنا ہر ادارے کا فرض ہے ،سندھ ہائیکورٹ کا ملیرندی میں گٹر سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کا حکم دیدیا اورمتعلقہ حکام سے 17 فروری تک رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے سندھ فوڈ اتھارٹی سے سبزیوں کے نمونے کے نتائج اورسیکرٹری زراعت سے جامع جواب طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -