حکومت گرانے کی پی ڈی ایم کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی ،چودھری سرور

حکومت گرانے کی پی ڈی ایم کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی ،چودھری سرور
حکومت گرانے کی پی ڈی ایم کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی ،چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکاکہناہے کہ حکومت گرانے کی پی ڈی ایم کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی ، اپوزیشن تسلی کرلے عمران خان 2023 تک وزیراعظم ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی،اس موقع گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم محفوظ راستے کی تلاش میں ہے ،عوام منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوںکے ساتھ نہیں ،انہوں نے کہاکہ سیاسی ماحول میں ہل چل پیدا کرتے رہناپی ڈی ایم کی مجبوری بن چکی ۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں بھی تحریک انصاف جیتے گی ،حکومت مضبوط ہے مخالفین کی دھمکیوں سے فرق نہیں پڑے گا،ان کاکہناتھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہاکہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے ااقدامات کررہی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -