رکشے میں بٹھانے سے انکار پر دو لڑکوں نے ڈرائیور کو ہی قتل کردیا

رکشے میں بٹھانے سے انکار پر دو لڑکوں نے ڈرائیور کو ہی قتل کردیا
رکشے میں بٹھانے سے انکار پر دو لڑکوں نے ڈرائیور کو ہی قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ویب ڈیسک) رکشے میں نہ بٹھانے پرسواری نے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،  کوٹ قاسم کا رہائشی25 سالہ رکشہ ڈرائیو ر محمد زمان رکشہ چلا کر اپنی فیملی کی گزر اوقات کرتا تھا۔ 

پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے رہائشی دو نوجوان نے مبینہ طور پر اس کے رکشے میں بیٹھنے کی کوشش کی تو اس نے یہ کہہ کر انہیں نہ بیٹھنے دیا کہ اس کی سواریاں پوری ہیں جس پر ملزمان اور رکشہ ڈرائیور میں تکرار ہوئی۔بعدازاں محمد زمان جب سواریوں کو اتار کر واپس گاؤں پہنچھا تو دونوں ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -