فیس بک اکاﺅنٹ لاگ آﺅٹ ہوکردوبارہ کئی گھنٹے تک دوبارہ لاگ ان نہ ہوسکے مگر کیوں؟ کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے وجہ بتادی

نیویارک (ویب ڈیسک) گزشتہ روز اچانک ہزاروں فیس بک اکاؤنٹس از خود لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور صارف کی ہر ممکن کوشش کے باوجود دوبارہ لاگ آن نہیں ہو پارہے تھے تاہم اب فیس بک کےماہرین نے اس مسئلے کو ختم کردیا ہے۔
فیس بک انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ای میل کے ذریعے ہزاروں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ اب اکاؤنٹس کے لاگ آن نہ ہونے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب فیس بک کی کونفیگریشن میں تبدیلی کی گئی تھی۔
فیس بک انتظامیہ نے اپنے ماہرین اور انجینیئرز کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تشکیلاتی تبدیلی (configration chnage) کی وجہ سے غیر متوقع طور پر یہ اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور محض چند گھنٹوں میں مسئلے کی وجہ ڈھونڈ کرکے اسے دور کردیا گیا ہے۔
We’re looking into reports of people being logged out and having to login again to access their Facebook accounts. We’re working to resolve this issue as quickly as possible. Thank you for your patience.
— Facebook App (@facebookapp) January 23, 2021
فیس بک انتظامیہ نے متاثر ہونے والے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صارفین کی تکلیف پر افسوس ہے۔ ان صارفین نے شکایت کی تھی کہ ان کا اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوگیا اور اب سائن ان نہیں ہو رہا ہے۔
فیس بک ماہرین نے کہا کہ کونفیگریشن کی تبدیلی سے سب سے زیادہ سے آئی فون کے صارفین متاثر ہوئے، فیس بک کے آئی او ایس ایپ کے صارفین جب دو فیکٹر کی توثیق کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ میں دوبارہ لاگ ان کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب وہ بآسانی لاگ آن ہوسکتے ہیں۔