محمد سراج کو کامیابی کا پھل مل گیا، دورہ آسٹریلیا سے واپس آتے ہی کیا خرید لیا؟ 

محمد سراج کو کامیابی کا پھل مل گیا، دورہ آسٹریلیا سے واپس آتے ہی کیا خرید ...
محمد سراج کو کامیابی کا پھل مل گیا، دورہ آسٹریلیا سے واپس آتے ہی کیا خرید لیا؟ 

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد سراج نے کامیاب دورہ آسٹریلیا کے بعد نئی بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید لی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد سراج نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں، اس پر لگی رجسٹریشن پلیٹ سے واضح ہورہا تھا کہ یہ برانڈ نیو گاڑی ہے، ایک اور ویڈیو میں سراج وہ گاڑی حیدر آباد میں ڈرائیو بھی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ محمد سراج کے والد محمد غوث ایک آٹو رکشہ ڈرائیور تھے، ان کا انتقال ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ہوا مگر محمد سراج آسٹریلیا میں ہونے کے باعث ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

محمد سراج کیلئے دورہ آسٹریلیا انتہائی کامیاب رہا بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ یہ دورہ ان کے کیرئیر کو دوام بخش گیا ہے تو کچھ غلط نہ ہو گا کیونکہ انہوں نے اپنی شاندار باﺅلنگ کے ذریعے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو ناقابل یقین کامیابی دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ 

مزید :

کھیل -