جیمز اینڈرسن نے جنوبی ایشیاءمیں رچرڈ ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جیمز اینڈرسن نے جنوبی ایشیاءمیں رچرڈ ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
جیمز اینڈرسن نے جنوبی ایشیاءمیں رچرڈ ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
سورس:   Twitter

  

گال (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے جنوبی ایشیاءمیں رچرڈ ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جیمزاینڈرسن نے سری لنکا کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چھ  وکٹیں لیں اور اس کیساتھ ہی 39 سالہ فاسٹ باﺅلر جنوبی ایشیاءمیں اننگز میں پانچ  وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے سب سے عمر رسیدہ فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں، اس سے قبل ہیڈلی نے یہ کارنامہ 37 برس کی عمر میں انجام دیا تھا۔

اینڈرسن نے مجموعی طور پر 30 مرتبہ اننگز میں  پانچ وکٹیں لے کر اس فہرست میں گلن میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا، اس معاملے میں اب ہیڈلی ہی ان سے آگے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -